ایران میں سیلاب،70افراد ہلاک

Last Updated On 06 April,2019 09:54 pm

تہران:(ویب ڈیسک)ایران میں 19 مارچ سے مسلسل جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 791 دیگر زخمی ہوئے ہوگئے ہیں۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضی سليمي نے کہا کہ ایران کے سیلاب زدہ 293 شہروں اور دیہاتوں میں ا مداد پہنچائی جا رہی ہے۔ پولڈوختر اور مامولن شہر سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان شہروں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

طبی ٹیموں کو بھی لوگوں کی ا مداد کے لئے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایرانی قانونی طبی تنظیم (آئی ایل ایم او) نے کہا تھا کہ فارس اور لریستان سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایران کے مغربی علاقے میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں گاؤں بہہ گئے ہیں۔