چین: سکول ٹیچر کا ننھے طلبا پر چاقو سے حملہ، 2 بچے ہلاک، 12 زخمی

Last Updated On 26 October,2018 01:31 pm

شنگھائی: (دنیا نیوز) چین کے وسطی شہر چونگ کنگ کے ایک کنڈر گارٹن سکول میں ٹیچر نے چاقو سے حملہ کر کے 2 ننھے طلبا کو ہلاک اور 12 کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کرکے واقعے میں‌ ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا.

واقعہ چونگ کنگ کے ضلع بانان میں پیش آیا جہاں سکول ٹیچر نے ایکسرسائز کے بعد کلاس میں واپس آنے والے ننھے طلبا پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے 2 بچے ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ والدین پتہ چلنے پر دیوانہ وار سکول کی جانب بھاگے تاہم پولیس نے باقی بچوں کو حفاظتی حصار میں لے رکھا تھا۔

پولیس نے حملے میں ملوث 39 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔