سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، اننت ناگ اسلام آباد میں قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
ضلع اننت ناگ کے علاقے "مونی ورد " میں صبح سے جاری آپریشن میں قابض فوج کی گولیوں سے شہید ہونےوالے نوجوانوں کی شناخت الطاف ڈار اور راشد وانی کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے احتجاج کیا جسکے دوران ایک نوجوان پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے زخمی ہو گیا، ادھر حریت کانفرنس نے آرٹیکل 35 اے کے حوالے سے دو روز کی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔