بیجنگ (دنیا نیوز ) رواں برس چین سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سون تنہ صوبہ ہینان میں طوفانی بارش نے خشک سالی ختم کر دی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سمندری طوفان سون تنہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب ٹکرایا، طوفانی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ ایک سو نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے وسیع علاقے کو بجلی سے محروم کر دیا۔
ریلوے سروس بند کر دی گئی جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش سے صوبے میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا ہے، ادھر طوفان کی وجہ سے ہینان جانے والے ٹرکوں کا قافلہ راستے میں ہی روک دیا گیا۔