لاہور: (روزنامہ دنیا) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کو آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر میٹ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق جس طرح کی بارش ہم توقع کر رہے ہیں اس سے شہروں میں سیلاب کا امکان ہے اور جو نشیبی علاقے ہیں، وہاں پانی زیادہ آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان ڈویژن، خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، فاٹا، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔