لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ جمعرات سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات داخل ہو جائے گا،جس کے بعد جمعرات سے ملک بھر میں بارشوں میں شدت آنے کا امکان ہیں جبکہ جمعہ کو لاہور سمیت دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ ،راولپنڈی ،اسلام آباد، ساہیوال ،ملتان میں بھی ابر کرم خوب برسے گا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی جمعرات سے شروع ہونے والے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی پر پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔