بیجنگ (دنیا نیوز ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی بارش ہوئیں جس کے بعد سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، پلوں کے نیچے گاڑیاں اور لوگ پھنس گئے، سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں۔
رات بھر بارش کے بعد جب لوگ کام کاج پر جانے کو گھروں سے نکلے تو سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو چکی تھیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ریل سروس بھی بند کرنا پڑی جبکہ 670 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
مضافاتی علاقوں میں سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، شہر کے مختلف حصوں میں حادثات میں لوگ زخمی ہوئے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔