جاپان :بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہوگئی

Last Updated On 10 July,2018 03:41 pm

ٹوکیو (دنیا نیوز ) جاپان کے مغربی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس ہوگئی۔

جاپان میں ریکارڈ بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا، مختلف حادثات میں ایک سو اٹھائیس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ساٹھ لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بارشوں سے دریاؤں میں سیلاب آگیا جس نے سیکڑوں گھر ڈبو دیئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔