لندن کا چئیرنگ کراس ریلوے سٹیشن بم کی افواہ پر خالی، مشتبہ شخص زیر حراست

Last Updated On 22 June,2018 03:38 pm

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے چئیرنگ کراس ریلوے سٹیشن کو بم کی افواہ کے بعد خالی کرا لیا گیا، پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

لندن کے چئیرنگ کراس ریلوے سٹیشن پر مشتبہ شخص کے پاس بم کی اطلاع پر اسے خالی کرا لیا گیا، پولیس اہلکاروں نے سٹیشن پر سیکورٹی سنبھال لی۔ سٹیشن سے تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی، میٹروپولیٹن پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔