مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

Last Updated On 22 June,2018 11:21 am

سری نگر (دنیا نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، اننت ناگ میں چار کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم جاری ہے۔ اننت ناگ کے علاقے سرگفوارا میں قابض فوج نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔

فائرنگ کرکے گھر کے مالک سمیت چار افراد کو شہید کر دیا جبکہ خاتون زخمی ہوئی ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں میں شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج جاری ہے۔