بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان

Last Updated On 17 June,2018 05:21 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) قابض بھارتی فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر قتل عام کی چھوٹ مل گئی۔ مودی حکومت نے رمضان میں کی گئی نام نہاد سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں رمضان میں نافذ کی گئی نا م نہاد جنگ بندی ختم، بھارتی فورسز کو کشمیر میں ظلم وستم ڈھانے کی ایک بار پھر کھلی چھٹی مل گئی۔ بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کی کہ مرکزی حکومت نے رمضان میں نافذ کی گئی جنگ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے لکھا کہ حکومت جنگ بندی میں توسیع کرنے کے خلاف ہے۔ گزشتہ روز عید الفطر کے موقع پر بھی بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین پر فائر کھولے جس سے ایک شہری شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔