منی پور میں طوفانی بارشوں سے 6 افراد ہلاک

Last Updated On 17 June,2018 11:08 am

منی پور (دنیا نیوز ) بھارتی ریاست منی پور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی ریاست منی پور میں مسلسل بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، کئی دیہات پانی میں ڈوب گئے، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

دو روز سے جاری بارشوں سے کئی گھر تباہ ہوگئے، متاثرہ علاقوں تک تاحال سرکاری مدد نہ پہنچی تاہم ریلیف کیمپوں میں لوگوں کو امدادی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔