ملک بھر میں آئندہ ہفتے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا

Last Updated On 12 June,2018 06:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی عید کی نوید سنا دی، آئندہ ہفتے سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے پری مون سون شروع ہو جائے گا، جمعے کی رات سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی۔ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں ہفتے سے جمعرات تک شدید بارشیں ہوں گی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں ہفتے سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

گوجرانوالا اور لاہور ڈویژن میں بھی ہفتے سے جمعرات تک طوفانی بارشیں ہوں گی۔ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، میانوالی، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال میں اتوار سے بدھ تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔

ڈی آئی خان، ژوب، سبی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں پیر سے جمعرات تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ بدین، ٹھٹھہ، کراچی، میرپور خاص ڈویژن میں پیر سے جمعرات تک چند مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔