برطانوی وزیرداخلہ نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی پر استعفی دیدیا

Last Updated On 30 April,2018 12:39 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کی وزیر داخلہ ایمبررڈ نے استعفی دے دیا جسے وزیراعظم تھریسامے نے منظور کر لیا۔

برطانوی وزیر داخلہ پر ونڈرش اسکینڈل اور غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا ٹارگٹ نہ حاصل کرنے پر دباؤ تھا، انہیں پارلیمان کی جانب سے غلط بیانی سمیت دیگر معاملات پر بھی تنقید کا سامنا تھا۔ ایمبر رڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں نادانستہ طور پر ٹارگٹ کے حصول پر غلط بیانی پر افسوس ہے۔