برطانوی ڈاکٹروں کا طب کی دنیا میں نیا کارنامہ

Last Updated On 24 April,2018 08:06 pm

لندن: (دنیا نیوز) طب کی دنیا کا انوکھا کارنامہ، برطانوی بچے کے پانچ اعضاء کی پیوندکاری ایک ساتھ، جگر، لبلبہ اور دونوں گردے تبدیل کردیے گئے۔ سات سالہ "جے" نے زندگی میں پہلی بار کھانا بھی کھایا۔

برطانوی ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، خوفناک بیماری میں مبتلا 7 سالہ بچے کے 5 اعضاء کی ایک ہی آپریشن میں پیوند کاری کی گئی۔ آپریشن ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 20 برس میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا۔ اس قسم کے کیسز بہت ہی کم ہوتے ہیں اس لیے آپریشن سے پہلے طویل منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

جے نامی بچے کی والدہ کے مطابق سات سالہ زندگی میں پہلی بار بچہ کھانا کھانے کے قابل ہوگیا ہے، جبکہ اس سے پہلے نالیوں کے ذریعے اس کو خوراک دی جاتی تھی۔