برطانیہ: مسجد کے باہر کار سوار نے لوگوں کو روند ڈالا، 2 زخمی

Last Updated On 28 April,2018 09:02 pm

حملہ آور کار ڈرائیور تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، دہشت گردی خارج از امکان نہیں: برطانوی پولیس

برمنگھم: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع مسجد کے باہر ایک کار سوار شخص نے لوگوں کو روند ڈالا جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر کار سوارشخص نے لوگوں پرگاڑی چڑھا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 20 سال کےقریب ہیں، سلور کار کے حملہ آور ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، برطانوی پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔