'خواب میں ٹیچر نے مارا‘ طالبہ کی شکایت پر سعودی حکومت نے تحقیقات شروع کردیں

Published On 25 January,2024 07:03 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی سکول کی طالبہ کی جانب سے ٹیچر کے خلاف عجیب وغریب شکایت درج کی گئی جس نے ٹیچر کو بھی حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے یک سکول میں طالبہ نے اپنے اہل خانہ کو شکایت کی اس نے خواب میں ٹیچر کو خود کو مارتے دیکھا ہے۔

طالب علم کی شکایت پر بچی کے والدین نے وزارت تعلیم کے رابطہ پورٹل پر شکایت درج کروائی جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی ٹیچر سے پوچھ گچھ کیلئے سکول پہنچ گئی، بچی کی شکایت سن کر سکول ٹیچر بھی حیرت زدہ رہ گئیں۔

ٹیچر کی جانب سے کہا گیا کہ شکایت تخیلاتی ہے جو کچھ ہوا وہ خواب میں ہوا تھا، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں تاہم حقیقت سامنے آنے پر تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ٹیچر کیخلاف شکایت کی فائل بند کردی گئی۔