لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی خاتون کو 30 برس قبل چوری ہونیوالا پرس دوبارہ مل گیا۔
81 سالہ آڈرے ہے نامی خاتون کا بیگ ان کی ملازمت کی جگہ سے 30 برس قبل گم ہوگیا تھا، گمان کیا جاتا ہے کہ یہ بیگ چرانے والے نے اس میں سے 200 پونڈ کی رقم نکال کر اسے دریا میں پھنک دیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک 11 سالہ بچی میسی کووٹس کو یہ بیگ اس وقت ملا جب وہ دریا کنارے چہل قدمی کررہی تھی، اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین اور کتے کے ساتھ دریا کنارے واک کررہی تھی تو اسے یہ بیگ پڑا ہوا ملا اور جب میں نے اسے کھول کر دیکھا اور سوچا کہ شاید جس کا ہے وہ مرگیا ہے۔
جس کے بعد ہم نے سوشل میڈیا کی مدد سے مالک کی تلاش شروع کی اور بیگ سے پتہ چلا کہ اس کی مالکہ آڈرے ہے ہیں اس میں سے ملنے والے کارڈز پر 1993 کی تاریخ درج تھی تو اندازہ ہوا کہ یہ 30 برس سے پانی میں تھا۔
جب ہم نے سوشل میڈیا میں پوسٹ کی تو ہم نے آڈرے کو تلاش کرلیا، بعدازاں آڈرے ہے نے اس کی تصدیق بھی کی، اس موقع پر میسی کووٹس کی والدہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی طاقت حیران کن ہے۔