مسلسل 3,000 دن تک پارک جانیوالے شہری نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Published On 24 February,2023 06:34 am

لاہور: ( ویب ڈیسک ) کیلی فورنیا میں ایک شخص نے مسلسل 2,995 دن تک Anaheim ( کیلی فورنیا کا شہر ) کے ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں جانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں ایک شخص کو ڈزنی لینڈ میں مسلسل سب سے زیادہ آنے کا ریکارڈ قائم کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

ریٹز نامی شخص نے 2012 میں روزانہ کی بنیاد پر ڈزنی لینڈ جانا شروع کیا اور وہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے پارک بند ہونے تک مسلسل 3,000 دن تک پارک گئے۔

ریکارڈ ہولڈر نے پارک میں مسلسل 60 روز جانے کے بعد میڈیا کی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی تھی تاہم 2000 ہزار دن مکمل ہونے کے بعد وہ 2017 میں بین الاقوامی شہ سرخیوں میں آئے ، تب انہیں ڈزنی حکام کی جانب سے تحائف سے بھی نوازا گیا۔

ریٹز نے کہا کہ وہ کورونا کے آغاز کے بعد سے ڈزنی لینڈ واپس نہیں آئے ہیں لیکن وہ اس سال کے آخر میں ڈزنی کی 100 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے پر امید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک واپسی کی تاریخ مقرر نہیں کی ہے لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ اپنے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹل سرٹیفکیٹ کے ساتھ تصاویر بنانے کے لئے مجھے وہاں واپس جانے میں بہت مزہ آئے گا جہاں سے میں نے یہ سب کچھ کمایا۔