زبان سے پینٹنگ بنانے والا نوجوان دنیا بھر میں مقبول

Published On 23 February,2023 11:59 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مرد حضرات میں سب سے لمبی زبان کا گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا نوجوان امریکی شہری اپنی زبان سے پینٹنگ کرنے لگا۔

3.97 انچ لمبی زبان رکھنے والے کیلیفورنیا کے شہری نِک اسٹولبرل نے ایک مارننگ شو میں اپنی زبان سے مہارت کے ساتھ پینٹنگ کر کے دِکھائی۔

نِک کا کہنا تھا کہ وہ کینوس پر کچھ بنانے سے قبل اپنی زبان کو پلاسٹک سے ڈھکتے ہیں، میری زبان سے بنائی ہوئی تصاویر 1200 ڈالرز تک کی قیمت میں فروخت ہو چکی ہیں۔