ماہرین نے جھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

Published On 31 May,2022 01:05 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) ایک نئی تحقیق کے مطابق کسی دروغ گو شخص کو سوال جواب کے علاوہ ایک اور کام پر لگا دیا جائے تو اس سے جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سچائی بیان کرنے کے مقابلے میں جھوٹ بولنے میں بہت زیادہ دماغی قوت اور توانائی صرف ہوتی ہے اور اس دوران مشکوک شخص سے کوئی کام کروایا جائے تو وہ اسے ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے پاتا۔

یونیورسٹی آف پورٹس ماوتھ کی تحقیق نے بتایا ہے کہ بڑے بڑے جھوٹے افراد سے تفتیش کے دوران ایک اور کام کروایا جائے تو وہ اس میں ناکام رہتے ہیں یا توجہ کھو دیتے ہیں۔

جامعہ کی شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایلڈرٹ رج کے مطابق اگر کوئی شخص دروغ گوئی پر اتر آئے اور سوال و جواب کے دوران اس کی ذات سے وابستہ سچ باتیں اگلوائی جائیں تو وہ انہیں بیان کرنے میں ناکام رہتا ہے۔