سپائنی ماوس میں اپنے زخم خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت

Published On 12 May,2022 08:49 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) افریقی نسل کے نوک دار بالوں والے چوہوں کی خاص نسل سپائنی ماوس میں اپنے زخموں کو خود ٹھیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ کینیا ، صومالیہ، تنزانیہ اور کچھ افریقی ممالک کے بنجر علاقوں میں پائی جانے والی مخلوق کے پاس قدرتی طور پر ایک ایسی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے جو کسی تحفے سے کم نہیں۔ چوہوں کی یہ نسل اپنی جلد، دل ، گردے اور ریڑھ کی ہڈی کے نہایت مہلک زخموں پر قابو پاسکتی ہے۔

پرتگال کی یونیورسٹی آف پورٹو سے منسلک اعصابی نظام کی ماہرمونیکا ساوسا اور ان کی ٹیم ششدر رہ گئے جب لیبارٹری میں رکھی چوہیا نے حیرت انگیز طور پر اپنی ریڑھ کی ہڈی کے زخم پر قابو پا لیا، فالج زدہ چوہیا چند ہی ہفتوں میں مکمل تندرست ہو گئی۔