امریکا میں داخلے پر پابندی کیلئےکسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبریں بے بنیاد قرار

Published On 19 March,2025 07:02 pm

نیویارک :(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے لیے کسی بھی ملک کی فہرست بنانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے جس سفری پابندیوں کی فہرست کا ذکر کیا جا رہا ہے، ایسی کوئی فہرست موجود ہی نہیں۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور جب یہ جائزہ مکمل ہوگا تو اس معاملے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔