دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا 11 مئی کو نیلام کیا جائے گا

Published On 02 May,2022 10:50 pm

لندن:(دنیا نیوز) دنیا کے سب سے بڑے برائے فروخت سفید ہیرے کو 11 مئی کو جنیوا میں نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا۔

برطانوی نیلامی کمپنی کے مطابق دی راک نامی ہیرے کی قیمت کا تخمینہ 2 سے 3 کروڑ ڈالر لگایا جارہا ہے، اس کی اڑھائی سو سالہ تاریخ میں نیلام ہونے والا یہ سب سے بڑا ہیرا ہے۔

228 قیراط جسامت کا یہ ہیرا 20 برس قبل جنوبی افریقہ کی ایک کان سے ملا تھا، اس موقع پر 205 قیراط کا ایک اور ہیرا نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو آج سے 121 سال پہلے جنوبی افریقہ سے ملا تھا۔