صدیوں تک لڑی جانے والی جنگ میں خون کا ایک قطرہ تک نہ بہا

Published On 03 April,2022 08:20 am

ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) نیدرزلینڈ اور انگلینڈ کے جزائر سسلی میں جنگ چھڑی جو 300 سال سے زائد عرصہ چلی لیکن خون کا ایک قطرہ تک نہ بہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جنگ کا آغاز 17 ویں صدی کے وسط میں 1651 کو ہوا اور اختتام بیسویں صدی کے آخر 1986 میں ہوا۔ عملی طور پر تو یہ جنگ صرف چند ماہ ہی جاری رہی لیکن دنیا کی طویل ترین جنگ بننے کا دلچسپ سبب یہ ہے کہ جب ڈچ فوج نے میدان جنگ سے واپسی کا رخت سفر باندھا تو وہ اعلان جنگ سے رجوع کرنا (جنگ کے خاتمے کا اعلان ) بھول گئے۔

سرکاری طور پر اس جنگ کا سلسلہ 335 سال تک جاری رہا لیکن حقیقت میں یہ جنگ چند ماہ سے زیادہ نہیں چلی۔