نزلہ زکام کا یادداشت پر خوفناک اثر، خاتون ماضی بھول گئی

Published On 24 February,2022 12:37 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی خاتون بیٹے سے نزلہ زکام لگنے پر یادداشت کھو بیٹھی، متاثرہ خاتون صبح سو کر اٹھی تو انہیں گزشتہ بیس سال سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم 43 سالہ کلیئر 2021 میں زلزلہ زکام میں مبتلا ہوئی تھیں اور ایک رات جب سوئی تو اگلی صبح ہسپتال میں آنکھ کھولی۔ متاثرہ خاتون کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ خاتون اینسپالٹس نامی دماغی بیماری میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

بیماری کے باعث خاتون کو اپنے اہل خانہ تو یاد تھے مگر وہ مکمل طور پر اپنی زندگی کے اہم لمحات جیسے شادی، حمل، بچوں کو جنم دینا اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاری گئی چھٹیاں بھول چکی تھیں۔ خاتون پیشے کے لحاظ سے صحافی ہیں جنہوں نے طویل عرصے بعد دوبارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینا شروع کی ہیں، اس امید کیساتھ کے آہستہ آہستہ انہیں دوبارہ اپنا کھویا ہوا ماضی یاد آجائے گا۔