نائجیرین شخص نے پانی سے جلنے والا چولہا ایجاد کر لیا

Published On 20 February,2022 11:08 am

ابوجا: (روزنامہ دنیا) نائجیریا کے ایک 67 سالہ شخص نے پانی سے جلنے والا چولہا ایجاد کیا ہےجس میں آگ لگانے کیلئے گیس، بجلی یا مٹی کے تیل کی ضرورت نہیں پڑتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نائجیرین باشندے نے پانی کی ایک بوتل میں اوپر کی جانب سوراخ کر کے ایک پائپ داخل کیا اور ڈھکن والے حصے سے دوسرا پائپ داخل کر کے ہینڈ پمپ کے ذریعے ہوا بھری اور پائپ ایک سرا نوزل میں لگا کر چولہے میں آگ لگا لی۔

مذکورہ شخص نے دعوی کیا کہ ان کی ایجاد مٹی کے تیل اور گیس کی بجائے مکمل طور پر ہوا کے دباو اور پانی پر انحصار کرتی ہے۔