سانپ اور بچھو کا سوپ کس ملک کے باشندے شوق سے پیتے ہیں؟

Published On 22 February,2022 01:45 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں حشرات کھانے کی روایت بہت قدیم ہے لیکن حال ہی میں سانپ اور سالم بچھو کے سوپ مقامی لوگوں کے شوق کے سبب تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ سوپ زہریلے بھی ہو سکتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت اپنے خیال کے مطابق انہیں اپنے بدن کے اندر فاسد مادوں کو صاف کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ڈیپ فرائی بچھو بطور گوشت کھایا جاتا ہے لیکن دیگر علاقوں میں لوگ سانپ اور بالخصوص بچھو کا سوپ بنانا پسند کرتے ہیں۔ ماہرین باربار خبردار کر چکے ہیں کہ بچھو میں زہر کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود رہتی ہے۔

یہ زہر نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے لیکن لوگوں کے مطابق زہر ہی زہر کو مارتا ہے۔ ان کے مطابق یہ جسمانی زہر ربائی کا ایک بہترین نسخہ ہے۔ چینی ادویہ میں بچھو اور سانپ کھانے سے گٹھیا ، بلڈ پریشر اور جلد کے امراض ختم ہوتے ہیں۔