قربان کئے گئے انسانوں کی 12 سو سال پرانی باقیات

Published On 24 February,2022 08:32 am

پیرو: (روزنامہ دنیا) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے ماہرین آثار قدیمہ نے آٹھ بچوں اور بارہ بالغ افراد کی باقیات دریافت کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو 12 سال قبل بَلی چڑھایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم نے بتایا کہ باقیات لیما کے مشرق میں آثار قدیمہ کے مقام پر بڑے پیمانے پر کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں۔ ماہر آثار قدیمہ پیٹروان ڈیلن نے کہا کہ بچوں اور بڑوں میں سے کچھ کو کپڑوں کی تہوں میں لپیٹ کر ممی بنایا گیا تھا اور ممکنہ طور پر مرکزی ممی کی خاطر ان کا بلیدان دیا گیا تھا۔

وان ڈیلن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس دور کی ثقافتوں کیلئے موت زندگی کا خاتمہ نہیں تھی بلکہ یہ ایک متوازی دنیا میں منتقلی تھی جہاں مرنے والے رہتے تھے۔ ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے بتایا کہ تدفین کے وقت ان کے ساتھ دیگر سامان کے علاوہ آلات موسیقی بھی دفن کئے گئے تھے۔