چھ گھنٹے سے زائد کچھ یاد نہیں رہتا، حقیقی گجنی سامنے آ گیا

Published On 17 November,2021 08:24 am

برلن: (روزنامہ دنیا) جرمن شہری حادثے کے بعد عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہو گیا جسے 6 گھنٹے سے زائد کچھ بھی یاد نہیں رہتا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنی ایک فلم گجنی میں ایسا کردار نبھایا تھا جسے یاد داشت کا عارضہ لاحق تھا، اس دماغی صورتحال کو anterograde amnesia or short term memory loss کہتے ہیں جس میں مبتلا انسان کی یاد داشت کچھ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں بعد چلی جاتی ہے، جرمنی میں ایک شخص کو حقیقی زندگی کا گجنی قرار دیا گیا ہے جو 6 گھنٹے سے پہلے کی باتیں بھول جاتا ہے۔

ڈینیئل 6 سال قبل تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے سر اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی تھیں اب وہ روزمرہ کے امور کی انجام دہی کیلئے ڈائری اپنے پاس رکھتا ہے جس میں اس کے کاموں ، دوستوں اور رشتے داروں سے متعلق تفصیلات درج ہیں۔