بلیاں آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرنے میں ماہر

Published On 15 November,2021 09:47 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) بلیوں سے متعلق تازہ سائنسی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ وہ آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرنے میں ماہر ہوتی ہیں جس سے اپنے مالک کو آسانی سے ڈھونڈ لیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی ماہرین نے بلیوں میں پائی جانے والی قدرتی صلاحیتوں سے متعلق دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے جسے سن کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ ماہرین نے بتایا کہ بلیاں اپنے مالک کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں، وہ آوازوں اور اشاروں سے بھی ان کی درست سمت کا تعین کر لیتی ہیں۔

انتہائی حساس سماعت کی بدولت وہ اپنے کانوں کو مختلف سمتوں میں موڑ کر آوازوں کی مدد سے نقشہ تیار کرتی ہیں جس سے انہیں قدرتی طور پر کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔