کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے 70 سالہ نسیم الدین نے 18 سیب توڑ کر انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایک منٹ میں ایک ہاتھ سے سیب توڑنے کا مقابلہ، کراچی کے بزرگ انگلینڈ کے نوجوان کا ریکارڈ توڑ کر سب سے بوڑھے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے شہری نے ایک ہاتھ سے 13 سیب توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ستر سالہ نسیم الدین نے 13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑ ے، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ منظور کر لیا جس کی تصدیقی ای میل بھی موصول ہو چکی ہے۔