لاہور:(ویب ڈیسک)104سالہ خاتون نے 100 میں سے 89فیصد نمبر لیکر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کیرالہ کی 104سالہ کٹیاما نے ریاستی خواندگی مشن کے امتحان میں 100 میں سے 89نمبر حاصل کئے۔
اس حوالے سے کیرالہ کے وزیر تعلیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر معمر خاتون کی امتحان میں بیٹھے ہوئے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوٹائیم سے 104 سالہ کٹیاما نے کیرالہ ریاستی خواندگی مشن کے امتحان میں 89/100 نمبر حاصل کیے ہیں۔
104-year-old Kuttiyamma from Kottayam has scored 89/100 in the Kerala State Literacy Mission’s test. Age is no barrier to enter the world of knowledge. With utmost respect and love, I wish Kuttiyamma and all other new learners the best. #Literacy pic.twitter.com/pB5Fj9LYd9
— V. Sivankutty (@VSivankuttyCPIM) November 12, 2021
انہوں نے کہا کہ علم کی دنیا میں داخل ہونے کے لیے عمر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ انتہائی احترام اور محبت کے ساتھ میں کٹیاما اور دیگر تمام نئے سیکھنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔