1 روپے کے سکے کو لاکھوں میں فروخت کرنے کا طریقہ

Published On 22 March,2021 08:36 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بھارت میں پرانے سکوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے ایک روپے کا سکہ رکھنے والوں کو بڑی خوش خبری سنادی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرانے سکوں اور نوٹوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نے پیش کش کی کہ اگر کسی کے پاس 19ویں صدی کا ایک روپے والا سلور سکہ ہے تو وہ اس کے عوض پانچ لاکھ روپے کما سکتے ہیں، جن لوگوں کے پاس یہ سکہ ہے وہ تصویر بنا کر اسے ویب سائٹ پرشیئر کریں جس کے بعد خریدار یہاں سکے کی بولی لگائیں گے ۔

سکہ رکھنے والے مالک کا اختیار ہوگا کہ وہ مرضی کی قیمت پر اس کو فروخت کرے ، یعنی وہ ایک روپے کے سکے کی مدد سے راتوں رات لکھ پتی بن سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک روپے کا یہ سکہ 1916 میں استعمال کیا جاتا تھا ، جن لوگوں کے پاس یہ سکہ موجود ہے وہ اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے