13ماہ تک سمندر میں بھٹکنے والا شخص زندہ بچ گیا

Published On 21 March,2021 10:42 am

میکسیکو:(روزنامہ دنیا) باہمت شخص سمندر میں راستہ بھٹک کر 13 ماہ تک سمندر کی لہروں پر ڈولتا رہا اور خود کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ جوز سلواڈور 17 نومبر 2012 کو ایک نوجوان ساتھی ازیکیوئل کورڈوبا کے ساتھ مچھلیوں کے شکار کیلئے جنوبی میکسیکو کے ایک گاؤں سے بحر الکاہل سے روانہ ہوا ، مگر سفر کے آغاز پر چند گھنٹوں بعد ہی طوفان کا سامنا ہوا جو 7 دن تک ان کی کشتی کو دھکیلتا رہا اور وہ اپنے راستے سے بھٹک گئے ۔

جب جوز نے پہلی بار ایک پرندے کو پکڑا تو کسی زندہ مرغی کی طرح جوز نے اس کے ٹکڑے کردئیے تھے ، ان پرندوں کے خون سے ان کو زندگی بچانے کا قیمتی سیال بھی ملا۔جوز کو پروا نہیں تھی کہ صحافیوں کو اس کی کہانی پر یقین ہے یا نہیں، تاہم سائنسدانوں نے بعد میں کہا کہ جوز کا 6 ہزار میل طویل سفر ممکن ہے ۔ بعد ازاں جوز نے ایک صحافی جوناتھن فرینکلن کے تعاون سے ایک کتاب 438 ڈیز کو شائع کروایا۔