پہاڑوں کے درمیان خطرناک راستے پر نوجوان کی لانگ بورڈنگ

Last Updated On 13 November,2018 09:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) رفتاری کیساتھ لانگ بورڈنگ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس دوران توازن کا خاص خیال کرنا پڑتا ہے تاہم اس نوجوان کی پُر پیچ اور خطرناک پہاڑی راستے پر لانگ بورڈنگ دیکھ کر لگتا ہے گویا اس کے بدن میں مافوق الفطرت طاقت سرائیت کر گئی ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پہاڑوں کے درمیان بنی سڑک پرلانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ ڈھلان والی سڑک پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے نوجوان نے نہ صرف اپنا توازن بگڑنے نہ دیا بلکہ رفتار میں بھی کمی نہیں آنے دی۔ اس شاندار سکیٹنگ پر مبنی ویڈیو نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے اور اب تک ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔