ڈرون چھتری جو خودبخود بارش اور دھوپ سے بچائے

Last Updated On 03 October,2018 09:19 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فرانس میں ایک ایسی چھتری تیار کر لی گئی ہے جسے اب پکڑ کر چلنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آپ کے لئے تمام کام خود سر انجام دیگی۔

فرنچ انجینئرز نے ڈرون کی مدد سے ایک ایسی چھتری بنالی ہے جو بس ایک اشارے پر اُڑتے ہوئے آپ کے سر کے اوپر آ جاتی ہے۔ یہ چھتری آپ کو نہ صرف بارش اور دھوپ سے محفوظ رکھے گی بلکہ بارش اور دھوپ ختم ہو جانے پر خود بخود اپنی جگہ بھی واپس چلی جائیگی۔