شہری نے چالان سے بچنے کیلئے پلاسٹک کے برتن کو ہیلمٹ بنالیا

Last Updated On 26 September,2018 07:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ایسے میں ایک شہری نے چالان سے بچنے کے لیے انوکھا کام کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ٹریفک پولیس کو 23 ستمبر سے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 1 ہزار روپے جرمانہ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایسے میں چالان سے بچنے کے لیے شہری نے انوکھا کام کیا اور پلاسٹک کے برتن کو ہیلمٹ بنالیا۔ موٹر سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کے اتنے مہنگے داموں ہیلمٹ خریدیں۔ لہذا میں نے اپنی حفاظت اور چالان سے بچنے کے لیے یہ پلاسٹک کا برتن استعمال کیا۔

دوسری طرف ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے علاوہ 42 اضافی وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے شہر بھر میں آگاہی بینرز آویزں کیے گئے ہیں۔