سمندری طوفان 'بریجات' چین کےجنوبی صوبے سےٹکرا گیا، ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی

Last Updated On 13 September,2018 12:02 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ''بریجات'' چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، رواں برس چین سے ٹکرانے والا یہ تئیسواں سمندری طوفان ہے۔ ہزاروں‌ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے.

چھیاسی کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش نے کاروبار زندگی معطل کر دیا، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی اور میٹرو ریلوے سروس بند کر دی گئی۔ 

نشینی علاقوں میں پانی بھر گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے جبکہ ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونا پڑا۔