کینیڈا میں منفرد "ڈاگ شو" شائقین کی توجہ کا مرکز

Last Updated On 28 August,2018 08:49 pm

وینکوور: (دنیا نیوز) کینیڈا میں ہوئے "ڈاگ شو" میں چھوٹے بڑے مختلف رنگ اور نسل کے کتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

کینیڈا کے شہر "وینکوور" میں ہونے والے اس ڈاگ شو میں 10 ہزار سے زیادہ کتوں نے مالکان سمیت شرکت کی۔ کتوں سے محبت رکھنے والوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شائقین کو بڑے سے بڑے اور مختلف رنگ و نسل کے کتے دیکھنے کو ملے، مالکوں نے کتوں کو نت نئے انداز میں سجا رکھا تھا۔