آلودگی روکنے کیلئے طلبا نے ماحول دوست گاڑی بنا لی

Last Updated On 11 August,2018 09:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مصری طلبا کے گروپ نے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے اور صاف انرجی کے فروغ کیلئے ماحول دوست گاڑی بنائی ہے۔

تخلیق کاروں کے مطابق یہ گاڑی 25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور اس کو کمپریسڈ آکسیجن سے ریفیول کرنے سے قبل اس کی رینج 19میل تک جاسکتی ہے تاہم طلبا پراعتماد ہیں کہ وہ مستقبل میں اس گاڑی کو ایسا بنا لیں گے جو 62میل فی گھنٹہ یعنی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے، طلبا کی جانب سے بنائی جانے والی اس گاڑی پر 18ہزار مصری پاؤنڈ لاگت آئی ہے۔