چین میں پانی کی پھٹی پائپ لائن سے گاڑی دھونے کا تجربہ

Last Updated On 10 August,2018 01:37 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کاروں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا تو بہت لوگ خیال رکھتے ہیں تاہم چین میں اس وقت ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا جب ایک پائپ لائن اچانک پھٹ گئی اور زمین سے پانی کا تیز رفتار فوارہ پھوٹ پڑا۔

فوارے کے پھوٹتے ہی ارد گرد موجود کار ڈرائیورز کو کچھ انوکھا خیال آیا جو اپنی کاریں دھونے کیلئے اس بلند فوارے کے قریب سے گزرنے لگے۔

پے در پے کئی گاڑیاں پانی سے دھلتے ہوئے چمک اُٹھیں اور یوں ایک تیر سے دو شکار بھی ہو گئے یعنی پانی ضائع ہونے سے بچ گیا اور کاریں بھی دھل گئیں۔