برطانوی انجینئر کا جیٹ پیک سے اڑنے کا کامیاب تجربہ

Last Updated On 19 July,2018 11:29 am

لندن: (دنیا نیوز) ایک برطانوی انجینئر نے جیٹ پیک سے اڑنے کا کامیاب تجربہ کر لیا، فلموں میں 51 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ساڑھے تین ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کے برعکس چند میٹر تک پرواز کی۔

ہوا میں اڑنے کا خواب پورا ہو گیا۔ 1962 میں ریلیز جیمز بانڈ فلم سے 2008 میں آئرن مین کی اڑان سے 2018 تک کا سفر ایک خواب تھا۔ برطانوی انجنیئر رچرڈ براؤن نے لندن میں جیٹ پیک سے اڑان بھری، اور بہت سے لوگوں نے انہیں دیکھا۔ انہوں نے ایک جھیل پر بھی اپنی اڑان کا مظاہرہ کیا، بازوؤں اور کمر پر بندھا جیٹ پیک ایک منٹ میں چار لٹر پٹرول استعمال کرتا ہے اور اسکی قیمت تین لاکھ چالیس ہزار پاؤنڈ ہے۔