ایک منٹ میں 26 تربوز کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 19 July,2018 10:21 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا کے اس فولادی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے تربوز کواپنے پیٹ پررکھ کر تیز دھار تلوار سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے آشریتا فرمین نے اپنے ساتھی سے ایک ایک کر کے تربوز اپنے پیٹ پر رکھوائے اور پھر اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 26تربوز کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ واضح رہے فرمین کے اس کارنامے کے جلد باقاعدہ گنیز بک میں درج کیا جائیگا جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔