اٹلی کی معمر خاتون 116 بہاریں دیکھنے کے بعد چل بسیں

Last Updated On 13 July,2018 10:06 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اٹلی کی دادی کے لقب سے مشہور یورپ کی طویل العمر خاتون گیسوپینا پروجیتو 116 سال کی عمر میں چل بسیں۔

وفات کے وقت ان کی عمر 116 سال 37 دن بتائی گئی ہے، وہ 30 مئی 1902 میں لا مادالینا جزیرے میں پیدا ہوئیں۔ 1960 کی دہائی میں وہ فلورانسا منتقل ہوئیں اور اپنے 39 سالہ بیٹے کی وفات تک یہیں مقیم رہیں۔ پروجیتو 117 سالہ جاپانی شیو میاکو ،کے بعد دنیا کی دوسری طویل العمر خاتون تھیں۔