زلزلے سے قبل بلیوں کی بے چینی، ویڈیو وائرل

Last Updated On 12 July,2018 07:19 pm

اوسکا: (ویب ڈیسک) ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیوں کے لیے بنائے گئے ایک مرکز میں دو درجن کے قریب بلیاں موجود ہیں اور وہ کھیل رہی ہیں لیکن اچانک وہ چوکنا ہوجاتی ہے اور اس کے بعد وہ خوف زدہ اور بے قرار دکھائی دیتی ہیں۔

ماہرینِ حیوانات کہتے ہیں کہ زلزلے کی آمد سے کئی جانور پہلے ہی خبردار ہو جاتے ہیں ان میں پرندے، چوپائے اور بندر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اس ضمن میں ایک نئی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے جس میں ایک درجن سے زائد بلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو جاپان کے شہر اوساکا میں زلزلے سے قبل خوف سے ادھر ادھر بھاگتی اور اوپر کی جانب چڑھتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو سے بلیوں کا خطرے سے قبل احساس نوٹ کیا جاسکتا ہے۔