کولمبیا میں پیدا شیر کے بچے پہلی بار میڈیا کے سامنے

Last Updated On 12 July,2018 11:38 am

کولمبیا (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر کولمبیا کے چڑیا گھر میں پیدا ہوئے شیر کے تین بچے پہلی بار میڈیا کے سامنے لائے گئے،

ریور بینکس زو اینڈ گارڈن میں اپریل میں پیدا ہوئے افریقی نسل کے شیر کے بچے پنجرے میں بلا خوف گھومتے پھرتے رہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے افریقی نسل کے شیروں کی معدومی کے خطرے کے پیش نظر ان کی افزائش نسل کے پروگرام میں کامیابی ہے۔

تینوں بچے اپنی ماں کی زیرنگرانی ہیں اور صحت مند ہیں۔