بغیرحفاظتی اقدامات کے نوجوان بلند عمارت پر چڑھ گیا

Last Updated On 23 June,2018 11:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) زندگی ایسی چیز ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کی خاطرجان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ذرا اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جس نے کچھ کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے میلبورن کی بلند عمارت پر چڑھ گیا۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والا 27سالہ چیونگ نامی نوجوان سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ٹاور کے اوپر سِرے پر پہنچا اور ہیڈی کیم کے ذریعے اپنی مہم جوئی فلمبند بھی کرتا دکھائی دیا جبکہ ڈرے بغیر مزے سے چاکلیٹ بھی کھائی۔