منہ میں قلم لئے خطاطی کرتا نوجوان

Last Updated On 22 June,2018 10:50 am

لاہور(نیٹ نیوز) معذوری اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا اور لکھنے پڑھنے کاشوق پورا کیا۔

7 سال کی عمر میں دونوں ہاتھوں سے معذور ہو جانیوالے اس نوجوان نے اپنے منہ میں قلم دبا کر اس سے لکھائی کرنا چاہی تو لوگوں کو یقین نہ آیا کہ وہ ایسا کر پائیگا یا نہیں تاہم اس نے شوق کے آگے کسی کی نہ سنی اب یہ نوجوان اپنے منہ میں قلم دبا کر کوئی بھی لفظ لکھ سکتا ہے۔