شرارتی ڈولفن آئی پیڈ کی شوقین نکلی

Last Updated On 21 June,2018 10:31 am

نیویارک (نیٹ نیوز) یوں تو آج کل سیلفی کا بخار ہر ایک کے سر پرسوار ہے لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سیلفی لینے کے شوقین نکلے۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس شرارتی ڈولفن کو ہی دیکھ لیں جو نا صرف سیلفی لینے کی شوقین ہے بلکہ سیلفی لینے کیلئے خاتون سے آئی پیڈ چھین کر بھاگ نکلی ہے ۔

یہ دلچسپ مناظر امریکی شہر آرلینڈو کے تھیم پارک میں دیکھے گئے جہاں ایک خاتون سیلفی لینے میں مصروف تھی کہ اچانک ایک شرارتی ڈولفن کو بھی خود سے سیلفی لینے کا شوق چڑھا اور اس نے خاتون کا آئی پیڈ چھین لیا تاہم خاتون نے بر وقت پانی سے آئی پیڈ اُٹھا لیا۔

ڈولفن کے یوں آئی پیڈ چھیننے کے دلچسپ انداز پرجہاں خاتون ہکا بکا رہ گئی وہیں وہاں موجود دیگر افراد بھی حیران رہ گئے ۔ جبکہ ڈولفن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔